نِگہ بلند، سخن دل نواز، جاں پُرسوز
یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے
دینِ مبین اسلام فقط چند رسومات اور عبادات پر مشتمل دین نہیں ہے بلکہ تا ابد مکمل ایک ضابطہ... Show More >>نِگہ بلند، سخن دل نواز، جاں پُرسوز
یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے
دینِ مبین اسلام فقط چند رسومات اور عبادات پر مشتمل دین نہیں ہے بلکہ تا ابد مکمل ایک ضابطہ حیات کا نام ہے۔ دینِ اسلام میں عبادات کے ساتھ ساتھ اجتماعی اور سیاسی مسائل میں بھی حکم خدا کی اطاعت پر زور دیا گیا ہے۔
دینِ مبین اسلام مین حکومت کا حق فقط خدا، رسول اور اُن کی طرف سے منتخب کردہ نمائندوں کو حاصل ہے جو خداوندِ متعال کے احکامات کے مطابق انسانوں کی رہنمائی کے پابند ہوتے ہیں۔ قرآن و احادیث کی روشنی میں پیغمبرِ اکرمؐ کی رحلت کے بعد یہ ذمہ داری آئمہ معصومین علیہم السلام کے پاک و طیب کاندھوں پر عائد ہوتی ہے اور اُن کی غیبت اور غیر موجودگی میں یہ حق معصومینؑ کے فرامین کے مطابق، عادل اور شرائط کے حامل فقہا کو حاصل ہوتا ہے۔
اسلامی انقلاب کے بعد حضرتِ امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے امت کی رہنمائی اور ہدایت کی ذمہ داری بطور احسن انجام دی اور اپنے نفسِ مطمئنہ کے ساتھ اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور اُن کے بعد یہ سنگین ذمہ داری ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے کاندھوں پر عائد ہوئی جو الحمد اللہ آج پوری دنیا کے محرومین، مظلومین اور مسلمانوں کی رہنمائی کر رہے ہیں اور دنیا کی شیطانی اور خبیث طاقتوں کے مقابل سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ثابت قدم ہیں اور آج دنیا اُن شیطانی طاقتوں کی مصنوعی ہیبت اور شان و شوکت کو پاش پاش ہوتا ہوا دیکھ رہی ہے۔
آئیں اِس مختصر کلپ میں دیکھتے ہیں کہ اِس نابغۂ روزگار رہبر بصیر کا انتخاب مجتہدین پر مشتمل کمیٹی یعنی خبرگان نے کس طرح سے کیا۔
#ویڈیو #رہبریت #انتخاب #انقلاب_اسلامی #امام_خمینی #خبرگان_رہبری #منتظری #مراجع_کمیٹی #گلپائیگانی #مرجعیت #مجتہد_عادل #شوری_رہبر
Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment