قرآن کریم کتاب ہدایت ہونے کے ساتھ ساتھ حیات ساز بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ انسان کو قرآن کریم سے ہمیشہ وابستہ رہنا چاہیے تاکہ وہ اس سرچشمۂ حیات سے حیات اور ہدایت کا رزق... Show More >>
قرآن کریم کتاب ہدایت ہونے کے ساتھ ساتھ حیات ساز بھی ہے، یہی وجہ ہے کہ انسان کو قرآن کریم سے ہمیشہ وابستہ رہنا چاہیے تاکہ وہ اس سرچشمۂ حیات سے حیات اور ہدایت کا رزق لیتا رہے۔ اس لیے ہمیں روزانہ کی بنیاد پر قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی ضرورت ہے اور اس پر تاکید بھی کی گئی ہے۔ روایات کے مطابق اس انسان کو غافلوں کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے جو قرآن کریم کی تلاوت سے پہلوتہی کرتا ہے اور خود قرآن کریم کی آیتوں کے مطابق، قیامت کے دن قرآن کریم ان لوگوں کی شکایت کرے گا جنہوں نے قرآن کریم کے سلسلے میں غفلت سے کام لیتے ہوئے اس کی تلاوت میں کوتاہی کی۔ بنابریں ضروری ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر قرآن کریم کی تلاوت کریں اور اس کی تعلیمات سے بہرہ مند ہونے کی کوشش کریں۔
قرآن کریم کی تلاوت کے حوالے سے ہمارا شیڈول کیا ہونا چاہئے؟ روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کے لیے کیا آیات کی کوئی مقدار اور تعداد معین ہے؟ چنانچہ اس ضمن میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #قرآن#تلاوت #طریقہ #سال #دن #استماع #زمینہ #ایمان #ذمہ_داری Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment