امام خمینیؒ کی قیادت میں ایران میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب کی برکت سے انسانی زندگی کے بہت سے شعبوں میں تبدیلی آئی جس میں قرآنی علوم کا شعبہ بھی شامل ہے۔ اسلامی... Show More >>
امام خمینیؒ کی قیادت میں ایران میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب کی برکت سے انسانی زندگی کے بہت سے شعبوں میں تبدیلی آئی جس میں قرآنی علوم کا شعبہ بھی شامل ہے۔ اسلامی انقلاب کے بعد قرآنی علوم کے دیگر شعبوں میں جہاں بہت سے دانشور پیدا ہوئے وہیں علم قرائت اور علم تجوید کو بھی بہت فروغ ملا جس کے نتیجے میں ایران بھر میں بہت سے قاری ابھر کر سامنے آئے جس کی مثال ہمیں ماضی کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ایران میں اسلامی انقلاب سے پہلے ملک بھر میں قاریوں کی تعداد گنے چنے افراد تک محدود تھی لیکن انقلاب کے بعد یہ تعداد بڑھ کر ہزاروں بلکہ لاکھوں تک پہنچ چکی ہے اور آج عالمی سطح پر ایرانی برجستہ قاریوں کا نام سر فہرست دیکھنے کو ملتا ہے۔
اسلامی انقلاب سے پہلے اور اسلامی انقلاب کے بعد قاریان قرآن سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کس طرح مقایسہ پیش کیا ہے؟ چنانچہ اسی بات سے آگاہی کے لیے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔
#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #ریڈیو #تلاوت #قرآن #قاری #انقلاب #قرائت #مرکز #مشہد #معاشرے #مسرت #رپورٹ #شکر #جوان Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment