آسمانِ اِمامت کے نویں تاجدار حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے معروف القاب میں سے ایک جوادؑ یا جواد الائمہؑ ہے جس کے معنی «بہت بخشنے والے» کے ہیں۔ آپؑ امام علی رضا... Show More >>
آسمانِ اِمامت کے نویں تاجدار حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے معروف القاب میں سے ایک جوادؑ یا جواد الائمہؑ ہے جس کے معنی «بہت بخشنے والے» کے ہیں۔ آپؑ امام علی رضا علیہ السلام کے اکلوتے فرزند ہیں اور امام علی رضا علیہ السلام آپ سے بے حد محبت کرتے تھے۔ آپؑ کی ولادت کے موقع پر آپؑ کے پدر بزرگوار امام رضا علیہ السلام نے آپ کو شیعوں کے لیے با برکت مولود قرار دیا۔ یہ بات بھی اپنی جگہ معروف ہے کہ امام رضا علیہ السلام کو امام جواد علیہ السلام کا واسطہ دے کر جو بھی حاجت مانگی جائے وہ پوری ہوتی ہے، چنانچہ اس منقبت میں شاعر نے اسی نکتے کو مد نظر رکھتے ہوئے اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والوں سے کاظمین میں امام جواد علیہ السلام کی زیارت کے ساتھ، امام جواد علیہ السلام سے حاجت طلب کرنے کی ترغیب دلائی ہے اور اپنی حاجتوں میں امام عصر علیہ السلام کے ظہور کے لیے خصوصی دعا کرنے کی جانب توجہ دلائی ہے۔
#ویڈیو #امام_جواد_علیہ_السلام #امام_رضا_علیہ_السلام #باب_الجواد #باب_المراد #سلطان #امام_زمانہ #ظہور #کاظمین #راستہ #صحن Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment