موت کا ڈر اور خوف اسی کو ہوتا ہے جسے معاد اور قیامت وغیرہ پر ایمان نہ ہو، لیکن اگر کسی انسان کا معاد اور قیامت پر یقین ہو وہ انسان نہ تو خود موت سے خائف ہوتا ہے اور نہ... Show More >>موت کا ڈر اور خوف اسی کو ہوتا ہے جسے معاد اور قیامت وغیرہ پر ایمان نہ ہو، لیکن اگر کسی انسان کا معاد اور قیامت پر یقین ہو وہ انسان نہ تو خود موت سے خائف ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی دوسرا اسے موت سے ڈرا سکتا ہے، اور مردان خدا کے نزدیک تو موت کی سب سے بہترین صورت، شہادت ہی ہے اور وہ ہمہ وقت جام شہادت نوش کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں، چنانچہ اسی عقیدے کے مطابق حضرت امام خمینی نے اس ویڈیو میں امریکی حکمرانوں کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے وہ ملت ایران کو موت سے ڈراکر تسلیم ہونے پر مجبور نہیں کرسکتے کیونکہ انکا خدا اور معاد پر ایمان ہے۔ اور خدا نخواستہ امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کی احمقانہ کوشش کی تو ملت ایران اور ایمان سے سرشار ایرانی جوان اور نوجوان انکا بھرپور جواب دیں گے اور اس وقت تک انکا مقابلہ کرتے رہیں گے جب تک وہ زندہ ہیں اور قرآن کریم «فَيَقْتُلُونَ وَ يُقْتَلُونَ» یہ لوگ خدا کی راہ میں لڑتے ہیں تو مارتے بھی ہیں اور مارے بھی جاتے ہیں۔
امام خمینی کی نظر میں کیا امریکہ ایران پر حملہ کرنے کی احمقانہ کوشش کر سکتا ہے اور اسکی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟امریکی ممکنہ حملے کے پیش نظر ایرانی جوانوں نے کس بات کا اعلان کیا ہے؟ کیا امریکہ، ملت ایران کو تسلیم ہونے پر مجبور کرسکتا ہے؟ چنانچہ انہی تمام سوالات کے جواب کیلئے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔
ویڈیو #امام_خمینی #عوام#جوان #شہادت #دعا #اللہ #معرفت #قیامت #ایمان #امریکہ #قتل #طاقت #خواتین #مظالم
Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment